اسرائیلی فوج کا غزہ میں مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی
صفحہ اولورلڈکپ 2023اسرائیل حماس جنگتازہ ترینفیکٹ چیکپاکستاندنیاکھیلانٹرٹینمنٹکاروبارصحتدلچسپ و عجیبجرائمبلاگرابطہ کری اسرائیلی فوج کا غزہ میں مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی ویب ڈیسک  صیہونی فورسز کے اردنی فیلڈ اسپتال پر فضائی حملے میں 7 ارکان زخمی ہو گئے: عرب میڈیا۔ فوٹو فائل اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد پر حملہ کر کے 50 نمازیوں کو شہید کر دیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے سبرا میں مسجد پر اس پر بمباری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ صیہونی فورسز کی جانب سے اردنی فیلڈ اسپتال پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 7 ارکان زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج ایک بار پھر غزہ کے الشفا اسپتال میں داخل ہو گئی، اسپتال کے جنوبی داخلی راستے کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا، بیسمنٹ سمیت مختلف حصوں میں تلاشی کے دوران نہ یرغمالی ملے، نہ کسی سرنگ کا نشان ہاتھ لگا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفا اسپتال سے حماس کا اسلحہ اور وردیاں ملنے کا دعویٰ کیا گیا تاہم اسرائیلی دعویٰ ڈاکٹروں اور حماس نے جھوٹا قرار دے...