ہوم پیچدنیاغزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ، سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

klQTLI0nQ7OfM7TwIobSwcQze_p9a94vybCm25WNpZHjO70qS1jhOSTMQMP2DCVEtEKmGtNRKp1HzEUiVrY7KFoW6z47wCByadZA9pxBrPuBjk/s660/1915686-2061139428.jpg" style="margin-left: 1em; margin-right: 1em;">
 




ہوم پیچدنیاغزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ، سلامتی کونسل میں قرارداد منظور


غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ، سلامتی کونسل میں قرارداد منظور


 جمعرات 16 نومبر 2023 5:43



منظور کی گئی قرارداد کے مسودے کے ہر پیراگراف میں غزہ کے عام شہریوں خاص طور پر بچوں کا ذکر ہے۔ فوٹو: اے ایف پی


   


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفے کے لیے قرارداد منظور کی ہے تاکہ زخمی اور محصور شہریوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔


عرب نیوز کے مطابق بدھ کو سلامتی کونسل میں مالٹا کی جانب سے قرارداد کا پیش کیا گیا مسودہ منظور کر لیا گیا۔


سلامتی کونسل کے 15 میں سے 12 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ، برطانیہ اور روس نے گنتی میں حصہ نہیں لیا۔


مزید پڑھیں



غزہ کے ہسپتال میں 36 نومولود بچے خطرے میں، ’منتقلی کا نظام نہیں‘


اسرائیلی فوجی شدید لڑائی کے بعد غزہ کے الشفا ہسپتال میں داخل



غزہ کے لیے مصر سے ایندھن کی ترسیل، پہلا ٹرک ڈیزل لے کر روانہ


منظور کی گئی قرارداد کے مسودے کے ہر پیراگراف میں غزہ کے عام شہریوں خاص طور پر بچوں کا ذکر ہے۔


قرارداد میں حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ تمام اطراف سے غزہ کے محصور شہریوں تک امداد کے پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے کے لیے کہا گیا ہے۔


قرارداد یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور بحالی کی کوششیں فوری طور پر شروع کی جائیں۔ قرارداد میں کونسل نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو بھی مسترد کر دیا۔


ووٹنگ سے قبل روس کے نمائندے ویسیلی نیبنزیا نے قرارداد میں ایک ترمیم کی تجویز پیش کی جس میں ’فوری، پائیدار اور انسانی ہمدردی کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دشمنی کا خاتمہ ہو۔‘


روسی نمائندے کی تجویز کو سلامتی کونسل نے مسترد کر دیا۔ متحدہ عرب امارات سمیت صرف پانچ ارکان نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکہ نے اس کے خلاف ووٹ دیا جبکہ نو ارکان نے ترمیم کی تجویز والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔


امریکہ اور روس دونوں نے ایک دوسرے پر غزہ کے تنازعے سے متعلق کارروائی پر اتفاق رائے کی کوششوں کو روکنے کا الزام لگایا ہے۔


سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار اقوام متحدہ کا ادارہ ہے۔ کونسل غزہ کے حوالے سے گذشتہ چار ​​مسودہ قراردادوں کو منظور کرنے میں ناکام رہی جس سے اراکین کے درمیان تلخ تقسیم واضح ہوتی ہے۔


غزہ میں مصر سے ایندھن لے جانے والے پہلے ٹرک کو اجازت مل گئی ہے۔ فوٹو: روئٹرز


امریکہ جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی ہر اُس قرارداد کو مسترد کرتا آیا ہے جس میں اس امریکی مؤقف کا اعادہ نہیں ہوتا کہ ’اسرائیل کے اپنے دفاع کا حق‘ حاصل ہے اور اسی طرح جو قرارداد حماس کے اقدامات کی غیر واضح طور پر مذمت نہیں کرتی۔


ووٹنگ سے قبل اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا نسیبہ نے متنبہ کیا کہ بیرونی دنیا کے لیے سلامتی کونسل ’قتل عام سے لاتعلق اور مصائب کو نظرانداز کرتی نظر آتی ہے۔‘


انہوں نے کہا کہ ’مالٹا کی اس قراراد میں بچوں کا تحفظ وہ شمالی ستارہ ہے جو کونسل کی راہنمائی کر رہا ہے۔‘


سلامتی کونسل غزہ جنگ اقوام متحدہ


شیئر:


   


 واپس اوپر جائیں


تازہ ترین خبریں


پاکستان سے جبری بے دخل افغانوں کی کسمپرسی میں زندگی کی نئی شروعات


فلائی دبئی کی کابل میں لینڈنگ، دو سال بعد پہلی بین الاقوامی ایئرلائن کی آمد


’آپ کمزور لیڈر ہیں‘، سویلا بریورمین برطرفی کے بعد برطانوی وزیراعظم پر برہم




انڈیا: سرنگ میں چار دن سے پھنسے مزدوروں کو پائپس کے ذریعے ادویات کی ترسیل




ٹھگ بہرام جن کے نام 931 افراد کے قتل کا ریکارڈ ہے


ویڈیو




فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ’بڑا میچ‘ آ


 


مستقبل کی ’گیم چینجر‘ ایئر ٹیکسی کی آزمائشی پرواز




وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی کا دورہ ہیومن ریسورس کمپ

Comments

Popular posts from this blog

Cap Healer 20 mg

Glucometer

Pakistan k pasmanda halat