اسرائیلی فوج کا غزہ میں مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی


 



صفحہ اولورلڈکپ 2023اسرائیل حماس جنگتازہ ترینفیکٹ چیکپاکستاندنیاکھیلانٹرٹینمنٹکاروبارصحتدلچسپ و عجیبجرائمبلاگرابطہ کری


اسرائیلی فوج کا غزہ میں مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی


ویب ڈیسک


 



 صیہونی فورسز کے اردنی فیلڈ اسپتال پر فضائی حملے میں 7 ارکان زخمی ہو گئے: عرب میڈیا۔ فوٹو فائل


اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد پر حملہ کر کے 50 نمازیوں کو شہید کر دیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔


عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے سبرا میں مسجد پر اس پر بمباری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔


صیہونی فورسز کی جانب سے اردنی فیلڈ اسپتال پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 7 ارکان زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج ایک بار پھر غزہ کے الشفا اسپتال میں داخل ہو گئی، اسپتال کے جنوبی داخلی راستے کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا، بیسمنٹ سمیت مختلف حصوں میں تلاشی کے دوران نہ یرغمالی ملے، نہ کسی سرنگ کا نشان ہاتھ لگا۔


اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفا اسپتال سے حماس کا اسلحہ اور وردیاں ملنے کا دعویٰ کیا گیا تاہم اسرائیلی دعویٰ ڈاکٹروں اور حماس نے جھوٹا قرار دے دیا۔


یہ بھی پڑھیں


’جنگ بندی کرو، شرم کرو‘ کینیڈین وزیراعظم کو فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیرلیااسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال سے 200 عام فلسطینیوں کو گرفتار کرلیااسرائیل دہشتگرد ریاست ہے، نیتن یاہو جتنے ایٹم بم بنالے انجام کا وقت آپہنچا: اردوان


اسرائیلی فوج کے اکاؤنٹ سے بطور ناقابل تردید شواہد پوسٹ کی جانے والی الشفا اسپتال کی وڈیو ڈیلیٹ کر دی گئی، ایڈیٹنگ اور کچھ چیزیں چھپانے کے بعد دوبارہ نشر کرنے سے اسرائیلی دعوؤں پر شہبات بڑھ گئے۔


الجریزہ کے مطابق الشفا اسپتال سے رپورٹنگ کرنے والے امریکی ٹی وی کے رپورٹر اور اسرائیلی دعوؤں میں بھی تضاد سامنے آگیا جبکہ قطر نے غزہ میں اسپتالوں پر حملوں کی عالمی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے الشفا اسپتال کے اندر اسرائیل کی تازہ کارروائی کو "جنگی جرم" قرار دے دیا۔


خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کو 40 روز ہو چکے ہیں اور اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


اسرائیلی فوج نے اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کر کے فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ مغربی کنارے اور خان یونس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اسرائیل کی چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں :



’جنگ بندی کرو، شرم کرو‘ کینیڈین وزیراعظم کو فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیرلیا



40 ویں روز بھی غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 14 فلسطینی شہید


< br />

بنگلا دیش میں عام انتخابات اگلے سال 7 جنوری کو ہوں گے



اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال سے 200 عام فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا


 10 گھنٹے پہلے



اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یاسر عرفات کی یادگار توڑ دی


 11 گھنٹے پہلے



تارکین وطن کی روانڈا بے دخلی کا منصوبہ برطانوی سپریم کورٹ نے غیرقانونی قرار دیدیا


15 نومبر ، 2023



اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے، نیتن یاہو جتنے ایٹم بم بنالے انجام کا وقت آپہنچا: اردوان


15 نومبر ، 2023



غزہ پر حملوں میں شہریوں کا خیال نہ رکھنے پر امریکا اسرائیل سے مایوس، رپورٹ


15 نومبر ، 2023



غزہ جنگ: ٹروڈو اور نیتن یاہو سوشل میڈیا پر آمنے سامنے


15 نومبر ، 2023



آئرش اپوزیشن رہنما کا حکومت سے اسرائیل کو عالمی فوجداری عدالت لیجانے کا مطالبہ


15 نومبر ، 2023



امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے: بلوم برگ


15 نومبر ، 2023



غزہ پر مظالم: لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے


15 نومبر ، 2023


تازہ ترین


سب دیکھیں



 -1 سیکنڈ پہلے


سلامتی کونسل نے غزہ جنگ میں وقفے کا مطالبہ کردیا


 



  7 منٹ پہلے


بابر کا کپتانی چھوڑنے کا اچھا فیصلہ ہے: عماد وسیم


 



  9 منٹ پہلے


امریکی صدر کا وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی امریکن عدیل منگی کو جج لگانے کا فیصلہ


 



  11 منٹ پہلے


پی ٹی آئی دور میں اسپتالوں کیلئے باڈی اسکینر کیوں خریدے گئے؟ تحقیقات شروع


 



  25 منٹ پہلے


بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت یونٹس ختم، کابینہ نے منظوری دیدی، اطلاق فوری ہوگا


 


اسرائیلی فوج کا غزہ میں مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی


 




Comments

Popular posts from this blog

Cap Healer 20 mg

Glucometer

Pakistan k pasmanda halat